شمالی وزیرستان کے بازار میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی

شمالی وزیرستان کے بازار میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی
کیپشن: شمالی وزیرستان کے بازار میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک بازار میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور 12زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے رزمک بازار میں دھماکے کی تصدیق کی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں 12افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ 6 شدید زخمیوں کو بنوں ریفر کر دیا گیا ہے، دھماکے سرینڈر کمانڈر پر ہوا مگر وہ بچ نکلے،شہید اور زخمی عام شہری ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعے کے بعد قانون نافذ اداروں کے اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Watch Live Public News