پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو نظر بند کردیا گیا

پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو نظر بند کردیا گیا
راولپنڈی : پاکستان کے تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل میں نظر بند کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے آرڈر جاری کردئیے۔ سی پی او راولپنڈی کی ایڈوائس پر کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کے تھری ایم پی او آرڈر جاری کردیئے ۔ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی نو مئی کے مقدمات میں نامزد ہے، نو مئی کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش درکار ہے۔ خیال رہے کہ 22 دسمبر 2023 کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کی تھی۔عدالتِ عظمیٰ نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی 10-10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔