پاکستان اور قطر کے مابین ایل این جی معاہدہ طے

پاکستان اور قطر کے مابین ایل این جی معاہدہ طے

پبلک نیوز:   پاکستان اور قطر کے مابین ایل این جی معاہدہ طے پا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان دس سال کے لیے معاہدہ طے پایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور قطر کے مابین ایل این جی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان دس سال کے لیے طے پایا ہے۔  نئے معاہدے کے مطابق زیادہ سے زیادہ 1.2 ایل این جی کے چار کارگو مہینے میں درآمد ہوں گے۔

مشیر پیٹرولیم   ندیم بابر کا کہا ہے کہ قطر کے ساتھ نیا معاہدہ 10.2 فیصد برینٹ پر کیا گیا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی معاہدے کی تقریب میں شرکت کی۔ قطر کے وزیر توانائی اور پاکستان کے وزیرتوانائی عمر ایوب نے معاہدے پر دستخط کئے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔