اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے200 ارب روپے کا منی بجٹ لانے کیلئےآرڈیننس تیارکرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منی بجٹ میں سو ارب روپے کا فلڈ لیوی ٹیکس عائد کئے جانے کا امکان ہے، آرڈیننس کے ذریعے سو ارب روپے کے ودہولڈنگ ٹیکس وصول کئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس ریٹیل پرائس پر عائد کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے،اس کے علاوہ پٹرولیم لیوی کی شرح میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آرڈیننس کے اجراء کے بعد انٹرنیشنل آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا، آئی ایم ایف چاہتا ہے مشن کی آمد سے قبل آرڈیننس نافذ کر دیا جائے۔