پرویز الہیٰ کی بغیر اجازت راولپنڈی منتقلی،عدالت کا آئی جی پنجاب، ہوم سیکرٹری کی تنخوا ہ بند کرنے کا حکم

پرویز الہیٰ کی بغیر اجازت راولپنڈی منتقلی،عدالت کا آئی جی پنجاب، ہوم سیکرٹری کی تنخوا ہ بند کرنے کا حکم
لاہور: اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے چوہدری پرویز الہیٰ کو بغیر اجازت راولپنڈی منتقل کرنے پر آئی جی پنجاب،آئی جی جیل خانہ جات اور ہوم سیکرٹری کی تنخوا ہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی،پولیس نے پرویز الہی کو عدالت کے روبرو پیش نہ کیا ۔ عدالت نے پرویز الہی کو اجازت کے بغیر روالپنڈی جیل منتقل کرنے پر تین افسران کو پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ کردیا،عدالت نے آئی جی پنجاب ،آئی جی جیل خانہ جات اور ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پرویز الہی کو عدالتی احکامات کے باوجود پیش نہ کرنے پر تنخواہ بند کرنے کا حکم دیا ہے،عدالت نے تین افسران کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پرویز الہی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا اور کارروائی پانچ اگست تک ملتوی کردی ۔ ایف آئی اے نے موقف اپنایا کہ مونس الہی کے بنک اکاونٹس سمیت دیگر دستاویزات کے لیے متعلقہ حکام کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔ ایف آئی اے تفتیشی نے استدعا کی کہ عدالت مہلت فراہم کرے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔