’احساس کفالت پروگرام میں 1کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو شامل کر چکے ہیں‘

’احساس کفالت پروگرام میں 1کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو شامل کر چکے ہیں‘
لاہور ( پبلک نیوز) معاون خصوصی وزیر اعظم ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس کفالت پروگرام و بسپ کو سیاسی جانبداری سے پاک کرنا ایک چیلنج تھا۔ہم کامیاب رہے ہیں ٗ احساس کفالت پروگرام میں شمولیت اور سروے کی کوئی فیس نہیں ہے۔جعل سازوں سے بچیں ٗ احساس کفالت پروگرام کے تحت لاہور میں سروے شروع ہے۔باقی ملک میں سروے مکمل ہے۔معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان و چیئرپرسن احساس کفالت پروگرام سینیٹر ثانیہ نشتر کی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ احساس سروے کو غیر جانبدارانہ انداز میں ترتیب دیا گیا ہے۔کوئی جانبداری نہیں ہو سکتی ٗ احساس کفالت سے شہریوں کی مالی حالت کو جدید طریقے سے ماپا جا رہا ہے ٗ لاہور میں 31 ڈیسک قائم ہونگے۔شہریوں کو خود بھی رجسٹر کرانے کی سہولت دے رہے ہیں ۔ ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام میں 1کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو شامل کر چکے ہیں ٗ ابتک 68 لاکھ خاندانوں کی مددکر چکے ہیں ٗ احساس کفالت پروگرام ایک بڑا فریم ورک ہے۔بسپ اسکا ایک حصہ ہے۔کمشر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ سروے ٹیمیں حکومت پاکستان کی نمائندہ ہیں۔آٹومیٹڈ اینڈرائیڈ فونز سے ڈیٹا اپ لوڈ کرتی ہیں ٗ احساس کفالت پروگرام کے تحت اکنامک سروے کو کامیاب بنانا قومی فریضہ ہے ٗ سٹریٹیجک اور ہیومن ریسورس کی دستیابی یقینی بنادی ہے۔آگاہی مہم جاری ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ ہر محکمہ اپنا پور کردار ادا کر رہا ہے۔کوئی رکاوٹ نہیں آئیگی ٗ احساس کفالت پروگرام کا سروے معاشی حالت اور غربت کا تعین کرےگا ٗ احساس کفالت پروگرام سروے آئندہ بجٹ کی تخصیص میں زمینی حقائق کو واضح کریگا ٗ سروے کیلئےمحکمہ تعلیم کے اساتذہ کی تربیت مکمل ہو گئی ہے ٗ فیلڈ میں کام کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News