عظمی بخاری نے پریس کانفرنس میں جنت مرزا کا ذکر کیوں کیا؟

عظمی بخاری نے پریس کانفرنس میں جنت مرزا کا ذکر کیوں کیا؟
کیپشن: Uzma Bukhari
سورس: web desk

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا احمد خان بھچر کی پریس کانفرنس پر ردعمل ، کہا جس لیول کا ذہنی مریض آپ کا لیڈر ہے اس سے دو ہاتھ آگے آپ ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہناتھا  بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار اڈیالہ جیل میں بیٹھا قیدی ہے، اڈیالہ جیل کے قیدی نے آئی ایم ایف کے ساتھ عوام دشمن معاہدہ کیا اور پھر اس کو توڑا بھی،پاکستان میں ٹک ٹاک پر سب سے پہلے انٹرنیشنل فراڈیہ اور بہروپیا ہی آیا تھا۔

جنکے لیڈر نے ٹک ٹک پر مقابلے جنت مرزا سے کیے وہ مریم نواز کو طعنے دے رہے، مریم نواز نے تین ماہ میں تعلیم، صحت، انفرا سٹرکچر سمیت تمام شعبوں میں مہنگا پروجیکٹ متعارف کروائے ہیں،پی ٹی آئی کے غنڈوں نے آج پھر طاہر انجم پر حملہ کیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہناتھا  ان کے خلاف اگر کارروائی ہوئی تو انہوں نے مگر مچھ کے آنسو بہانے ہیں، 45 ماہ جو ہٹلر پارٹ ٹو بنا رہا اس کے چیلے آج مظلومیت کا رونا رو رہے ہیں۔

Watch Live Public News