پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،26 جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،26 جون 2021
پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے پر وزیر خارجہ نے ایف اے ٹی ایف پر سوال اٹھادیا، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں دیکھنا ہوگا کہ اس فورم کو سیاسی مقاصد کیلئے تو استعمال نہیں کیا جارہا؟ تعین کرنا ہوگا کہ ایف اے ٹی ایف ایک تکنیکی فورم ہے یا پولیٹیکل؟ بعض قوتیں یہ چاہتی ہیں کہ پاکستان کے سر پر تلوار لٹکتی رہے، ہم نے تمام اقدامات اپنے مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیے۔پاکستان کا گرے لسٹ سے نام نہ نکلنا موجودہ حکومت پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، پیپلزپارٹی کے رہنما نیر بخاری نے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا، کہتے ہیں پیپلزپارٹی نے شروع دن سے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد سمیت تمام تجاویز حکومت کے سامنے رکھیں، پی پی کی تجاویز کو نظرانداز کرنے کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔حکومت نےمغربی ممالک میں بیٹھ کر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصرسے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا، پاکستان نےمعاملہ متعلقہ ممالک کی حکومتوں کے ساتھ اٹھادیا، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کی سرگرمیوں کی تفصیلات بھی شئیرکردیں، ملزمان کو "را" سمیت دیگر دشمن ایجنسیوں کی مدد حاصل ہے، پاکستان ان عناصرکےخلاف قانونی راستہ اختیار کرے گا۔افغانستان سے امریکی انخلاء کا معاملہ، افغان قیادت وائٹ ہاؤس پہنچ گئی، 'پارٹنرشپ ختم نہیں ہورہی'، امریکا اور افغان صدور کی اہم ملاقات میں گفتگو،افغان امن عمل سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال، امریکی صدر کہتے ہیں تشدد کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، جوبائیڈن نے غیرملکی فوجیوں کے افغانستان سے انخلا کے بعد بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔امریکہ اور چین کے تعلقات بہتر ہوں گے تو پوری دنیا میں بہتری آئے گی، امریکہ چین تناؤ کم کرنے کے لیے پاکستان کردار ادا کرنے کو تیار ہے، فواد چودھری کہتے ہیں ہم اپنی سرزمین کو کسی کےخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، افغانستان میں استحکام پاکستان کےلیے بہت اہم ہے، ہم نے طالبان کو امریکا اور پھر افغان حکام سے بات چیت پر آمادہ کیا، افغانستان کے حوالے سے پاکستان نے اپنی پوزیشن واضح کردی ہے۔

Watch Live Public News