بھارت میں ’کورونا دیوی‘ کی پوجا

بھارت میں ’کورونا دیوی‘ کی پوجا

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں کئی افراد نے وبائی مرض کورونا وائرس سے بچنے کا انوکھا حل نکالا ہے ، اس مرض سے بچنے کے لیے " کورونا دیوی" کا استعمال کیا جا رہا ہے اور اس کی پوجا کی جا رہی ہے.

ہندوستان میں صحت کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے، کورونا کی وبا کیوجہ سے پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، اس بیماری سے بچنے کے لیے بھارت کے متعدد شہروں میں " کورونا دیوی" کے خصوصی مندر بنا دیئے گئے ہیں. جہاں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد پوچا کے لیے جا رہے ہیں. ایک دیہاتی کا کہنا تھا کہ اس کے باعث ہر کسی کو ریلیف ملتا ہےاور کئی افراد کو بیماری سے نجات ملی ہے.

مذہبی رسومات ادا کرنے والوں کا خیال ہے کہ قدیم زمانے میں ، وبائی بیماریوں کو دیوتاؤں کے قہر سے منسوب کیا گیا تھا ، اور اس طرح سے کورونا ماتا کو راضی کیا جا سکتا ہے. واضح رہے کہ بھارت کو کورونا وباء کے بعد ایک مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ابتک 390،000 سے زیادہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والے انفیکشنز کی تعداد 30 ملین سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ ہندوستان میں کالے فنگس انفیکشن کے 7000 کیسز سامنے آ چکے ہیں.

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔