اسرائیلی فوج کا پرامن فلسطینی مظاہرین پر حملہ ٗ 400 زخمی

اسرائیلی فوج کا پرامن فلسطینی مظاہرین پر حملہ ٗ 400 زخمی
بیت المقدس ( ویب ڈیسک ) جبری آباد کاری کیخلاف احتجاج کرنے والے فلسطینی پر یروشلم میں ایک بار پر غاصب اسرائیلی فوج کا حملہ ٗ جنوبی نابس میں جبل صبیح میں پرامن مظاہرین پر اس جارحیت میں تقریبا 400 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں پرامن مظاہرین پر آنسو گیس اور ربڑ کو گولیاں داغی گئیں ٗ ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیل فوج کے ہاتھوں شہادت کا درجہ پانے والے نزار بنات کے نماز جنازہ میں گزشتہ روز ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی ٗ مظاہرین نے پرامن انداز میں اسرائیل کیخلاف نعرے بازی کی ٗسوشل میڈیا پر فلسطینیوں کو اس جنازے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی جس پر ہزاروں مظاہرین اکٹھے ہوگئے۔جنوبی الخلیل کے علاقے کی مسجد میں جمعہ کے بعد نماز جنازہ پڑھائی گئی ٗ جس دوران شدت جذبات سے فلسطینیوں نوجوان جوش میں آگئے ٗ انہوں نے اسرائیل کیخلاف نعرے بازی کی ٗ فلک شگاف نعروں میں کہا گیا کہ ’’ اے نزار تیرا خون رائیگاں نہیں جائیگا ٗ نزار تجھے تیرے گھر کے باہر شہید کیا گیا ٗ لعنت ہو اسرائیل پر جس نے نزار کو قتل کیا ٗ وغیرہ وغیرہاسرائیلی فوج نے اس موقع پر نعرے لگانے سے منع کیا اور جب عوام نے ان کا مطالبہ نہ مانا تو وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ٗ انہوں نے لاٹھی چارج کیا ٗ ربڑ کی گولیاں ماریں اور آنسو گیس کے شیل پھینکے۔یاد رہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی میں حزیمت اٹھانے کے بعد اب ایک بار پھر کئی ہفتوں سے اسرائیلی فوج کے پرامن مظاہرین پر تلملائے ہوئے حملے جاری ہیں ۔