’شارٹ فلمز سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہو گا‘

’شارٹ فلمز سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہو گا‘

اسلام آباد(پبلک نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچایا، شارٹ فلم فیسٹیول سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگرکیا جائےگا.

نیشنل ایمیچر شارٹ فلم فیسٹیول (NASFF) کی تقریب سے خطاب میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی جنگ تقریباًختم ہو چکی ہے، اللہ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے، ملک کی60فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، عمران خان نےتشریف لاکرنوجوانوں کوعزت بخشی، فیسٹیول میں نوجوانوں کواپنی صلاحیت دکھانے کا موقع ملےگا. نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول میں نوجوان شارٹ فلمزبنائیں گے،

میجرجنرل بابرافتخار کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچایا، فیسٹیول سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگرکیا جائےگا.

واضح رہے کہ نیشنل ایمیچر شارٹ فلم فیسٹیول (NASFF) وزارتِ اطلاعات و نشریات اور آئی ایس پی آر کی مشترکہ کاوش ہے جس میں نوجوان فلم سازوں، دستاویزی فلموں کے پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔