’چاہتا ہوں ہماری فلم انڈسٹری نئی سوچ لے کر آئے‘

’چاہتا ہوں ہماری فلم انڈسٹری نئی سوچ لے کر آئے‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری غلط راستے پر چل پڑی تھی مگر اب ایک نئی شروعات کر رہے ہیں.نیشنل شارٹ فلم فیسٹیول 2021 سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میجر جنرل بابرافتخار اور آئی ایس پی آر کوخراج تحسین پیش کرتاہوں. شارٹ فلم فیسٹیول ایک نئی شروعات ہے. فوادچودھری سے ہمیں بڑی امیدیں ہیں. پاکستان کی فلم انڈسٹری شروعات میں غلط راستےپرچل پڑی تھی.انھوں نے کہا کہ ہم نےپڑوسی ملک کی فلموں کی کاپی بنانا شروع کی۔ کاپی کی کوئی ویلیو نہیں ہوتی اوریجنل کی ویلیو ہوتی ہے۔ نصرت فتح علی خان دنیا میں ایک بڑا نام تھے۔ نصرت فتح علی خان کو فنڈریزنگ کیلئے ہر جگہ ساتھ لے کر جاتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں آئیڈیاز کو پذیرائی ملتی ہے۔ چاہتا ہوں ہماری فلم انڈسٹری اپنی ایک نئی سوچ لے کر آئے۔ کرکٹ کے دوران کہا جاتا تھا ہم انگریز سے نہیں جیت سکتے۔ اس سوچ کے بعد ہم جیتا ہوا میچ ہار جاتے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے بڑے بڑے سیاستدانوں کو اپنے ملک کا پتہ ہی نہیں۔ ہمارے سیاستدان چھٹیاں منانے لندن جاتےہیں۔ ماضی میں امریکا کیلئےجنگ بھی لڑ رہے تھے اور لوگ ہمیں ہی برا کہہ رہے تھے۔ دنیا میں رسک لینے والا ہمیشہ کامیاب ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت مذہبی اور دیگر سیاحتی مقامات پر توجہ دے رہی ہے۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ فلموں میں پاکستان کی وہ چیزیں دکھائیں جن کالوگوں کونہیں پتا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔