’کشمیر کے معاملہ پر کسی کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے‘

’کشمیر کے معاملہ پر کسی کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے‘
کوٹلی ( پبلک نیوز) پیپلزپارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی۔ کوٹلی کے عوام کے درمیان کھڑا ہو کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ کشمیر کے عوام کی آزادی کے لیے سفر شروع کیا جو آج تک جاری ہے۔ اگر کشمیر کیلئے ہزار سال بھی جنگ لڑنا پڑے گی تو ہم لڑیں گے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات سے قبل کوٹلی میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹو سے سیکھااگر کشمیر کیلئے ہزاروں سال لڑنا پڑے تو لڑیں گے۔انھوں نے کہا کہ بےنظیر بھٹو سے سیکھا جہاں کشمیری عوام کا پسینہ گرےگا ہمارا خون بہےگا۔ پیپلزپارٹی نے آج تک سیاست کی تو وہ بھی کشمیری عوام کی وجہ سے۔ پیپلزپارٹی کے خاتمے کا دعویٰ کرنے والے کوٹلی کےعوام کاجذبہ دیکھ لیں۔انھوں نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں کشمیر کا فیصلہ کشمیر کے عوام کریں۔ کشمیر کے معاملہ پر کسی سے بھی ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔شہید بھٹو کا مقبوضہ کشمیرکیلئےشروع کیاگیاسفرآج تک جاری ہے۔ پیپلزپارٹی کی سیاست آج بھی کراچی سےکشمیرتک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بتایا جائے وزیراعظم عمران خان کس کے کہنے پر پالیسیاں بنارہے ہیں۔ عمران خان کی اصل تبدیلی کا چہرہ ملک میں بےروزگاری ہے۔ کوشش کی جارہی ہے ایک کٹھ پتلی وزیراعظم بنایاجائے۔ چاہتےہیں ایسا وزیراعظم ہو جو پاکستان کے عوام کا وزیراعظم بنے۔ آزادکشمیر میں ایسا وزیراعظم ہو جو مودی کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر جواب دے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔