سابق وزیراعظم کا بانی پی ٹی آئی سے متعلق سنسنی خیزانکشاف

سابق وزیراعظم کا بانی پی ٹی آئی سے متعلق سنسنی خیزانکشاف

ویب ڈیسک:(محمدساجد)نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نےبڑے رازوں سے پردہ اٹھا دیا، شاہد خاقان عباسی نے اہم انکشاف کرتے کہا عمران خان نے جو 4 سال حکومت کی، اس دور میں اسمبلی کے اندر نام لے کر گالیاں نکالی جاتی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ ہم نے پہلی بار دیکھا ہے کہ ایک پارٹی کا حکومت سے نہیں براہ راست ریاست سے قلیش ہورہا ہے اور حکومت اس میں ’Arrelevant‘ نظر آرہی ہے، یہ قلیش کس طرح ختم ہوسکتا ہے؟ 

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےجواب دیتے ہوئے کہا یہ بات درست نہیں آپ کو سیاست ایک دائرے کے اندر رہ کر کرنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کرتے کہا شاہد خاقان عباسی نے کہا عمران خان نے جو 4 سال حکومت کی اُس میں بھی یہی طریقہ تھا کہ اسمبلی کے اندر نام لے کر گالیاں نکالی جاتی تھیں۔

مزید پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کے ن لیگ چھوڑنے کی اصل وجہ کیا نکلی؟

اپوزیشن لیڈر سکیورٹی کے حصار میں ملکی بجٹ پر تقریر کررہا تھا اور حکومتی وزرا ٹیبلوں پر کھڑے ہوکر کتابیں مار رہے تھے ہم نے جب پوچھا کہ کیا مسئلہ ہے تو جواب ملا ہمیں اوپر سے حکم آیا ہے، وہاں حکم دیا جاتا تھا کہ فلاں کو گالی نکالو۔ شاہدخاقان عباسی نے مزید کہا کہ اس طرح ملک نہیں چلے گا۔

Watch Live Public News