خورشید شاہ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری

خورشید شاہ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری
اسلام آباد (پبلک نیوز) زیر حراست ممبران قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ممبران کے پروڈکشن آرڈر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے حکم پر جاری کیے گئے۔ قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نے ممبران قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔دونوں ممبران کے پروڈکشن آرڈر رواں اجلاس کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔ دونوں زیر حراست ممبران بروز پیر 28 جون سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پروڈکشن آرڈر اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی قواعد و ضوابط کے تحت تفویص اختیارات کے تحت جاری کیے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔