قرآن کا غلط حوالہ دینے پر  اسرائیل کے  سفارتخانے کی پوسٹ ہٹوا دی گئی

israeal post removed
کیپشن: israeal post removed
سورس: google

ّویب ڈیسک : قرآن کا غلط حوالہ دینے پر  اسرائیل کے  سفارتخانے کی  پوسٹ غیر مناسب اور حساس قرار، سنگا پور نے  پوسٹ کو   سوشل میڈیا سے ہٹوا دیا۔ سنگا پور کے وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ اسرائیلی سفارت خانے کی اس پوسٹ سے سنگا پور میں کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔

واضح رہے اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے بعد دنیا بھر میں حساسیت بڑھ گئی ہے اور غزہ میں مسلسل بمباری اور قتل عام نے بالعموم مغربی اور ایشیائی ملکوں میں بھی اس بارے میں واضح طور پر اختلاف کی لکیر بڑھا دی ہے۔

 اسرائیلی سفارت خانے کی طرف سے سوشل میڈیا کی پوسٹ کے لیے قرآن کریم کے حوالے سے غلط استدلال گھڑا گیا تھا کہ اسرائیل کا قرآن کریم میں بھی 43 بار ذکر آیا ہے جبکہ فلسطینی ریاست کا کہیں ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ یہ پوسٹ سفارت خانے کے سوشل میڈیا پیج پر لگا دی گئی۔

اس پر سنگا پور کے وزیر داخلہ شانموگم نے اس میڈیا پوسٹ کا نوٹس لیتے ہوئے سنگا پور کی وزارت خارجہ سے کہا کہ اسرائیلی سفارت خانے کو یہ پوسٹ ہٹانے ک کا حکم دیا تھا۔ وزارت خارجہ نے اس موضوع کے بارے ،میں جانکاری کرنے کے بعد یہ پوسٹ سفارت خانے سے ہٹوا دی۔

سنگا پور کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سفارت خانے کی یہ پوسٹ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ وزیرداخلہ شانموگم کے مطابق جب انہیں اس پوسٹ کے بارے میں بتایا گیا تو وہ بہت پریشان ہوئے ۔ کیونکہ یہ ایک غیر حساس اور غیر مناسب پوسٹ تھی۔ اس پوسٹ نے ہماری سلامتی کو کمزور کرنے کی کوشش کی تھی۔ لیکن اب یہ پوسٹ اسرائیل واپس لے چکا ہے۔ تاہم سنگا پور میں اسرائیلی سفارت خانے نے فوری طور پر اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔