جعلی طریقے سےحکومت میں آئےہیں توعوام کیلئےکچھ کر لیں:صنم جاوید

جعلی طریقے سےحکومت میں آئےہیں توعوام کیلئےکچھ کر لیں:صنم جاوید
کیپشن: جعلی طریقے سےحکومت میں آئےہیں توعوام کیلئےکچھ کر لیں:صنم جاوید

پبلک نیوز: پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ مریم بی بی جیل آئی تو ہم سے ملی بھی نہیں،خاص ڈائریکشن آئی ہے کہ صاف ستھری بیبیاں آئیں جو بولیں بھی نہ،چپ رہنے سے حل نہیں نکلتے ہوتے، تمغے دیکھیں کن کو ملے ہیں،آئی جی صاحب کو تمغہ ملا کہ ن لیگی خاندان کی خدمت کی،انکو اور بھی ایوارڈ دیں جو کوئی ایوارڈ رہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت پیشی کے موقع پر صنم جاوید نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا شکریہ کہ سینٹ کے لیے نام دیا،ہمارے پاس اتنے نمبر نہیں ہیں لیکن بانی پی ٹی آئی عمران خان کا شکریہ۔مراد سعید کو مبارکباد ان کے کاغذ منظور ہوئے، مریم بی بی اگر آپ اتنی دھاندلی کے بعد وزیراعلی بن گئی ہو تو عوام کے لیے کام کریں۔

صنم جاوید  نے کہا کہ مریم بی بی نے تھیٹر شو کھولا ہوا ہوتا ہے،آپ جعلی طریقے سے آئے ہیں عوام کے لیے کچھ کر لیں،پورے کا پورا خاندان جعلی ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنے دور میں پوری اسلامی دنیا کو اکٹھا کر رہے تھے،اقوام متحدہ کو بتایا کہ ہم دہشت گرد نہیں ہیں،آپ نے وزیر قانون کو یوٹیلیٹی سٹور پر بھیج دیا۔یہ صرف شوبازی چل رہی ہے، مریم بی بی جیل آئی تو ہم سے ملی بھی نہیں،خاص ڈائریکشن آئی ہے کہ صاف ستھری بیبیاں آئیں جو بولیں بھی نہ۔

صنم جاوید  نے مزید کہا کہ چپ رہنے سے حل نہیں نکلتے ہوتے ہمیں اور لوگوں کو بولنا چاہیے، تمغے دیکھیں کن کو ملے ہیں،آئی جی صاحب کو تمغہ ملا کہ ن لیگی خاندان کی خدمت کی،انکو اور بھی ایوارڈ دیں جو کوئی ایوارڈ رہتا ہے۔

عالیہ حمزہ کی میڈیا ٹاک

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت پیشی کے موقع پر عالیہ حمزہ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے  عالیہ حمزہ نے وکلا سے مشاورت کے بعد این اے 118 کی دوبارہ گنتی کی رپورٹ مانگ لی اور کہا کہ بیساکھیوں پر کھڑی حکومت تنکوں (محسن نقوی اور وزیر خزانہ )کے سہارے پر کھڑی ہے،چچا کو بھتیجی پر بھروسہ نہیں،بھتیجی ابا جی کو لیے در بدر پھر رہی ہے۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ وزیر قانون یوٹیلیٹی سٹور کے دورے کر رہے ہیں اور ہارٹی تتر بتر ہے،اپنی لڑائیاں چھوڑیں مہنگائی میں پسے عوام کی فکر کریں،اس بار تو ضمانتیں ضبط ہوئیں ہیں اگلی بار عوام الیکشن میں کھڑا نہیں ہونے دے گی۔