سابق جج کو واٹس ایپ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے کیخلاف مقدمہ درج

سابق جج کو واٹس ایپ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: A case has been registered against the person who threatened the ex-judge with serious consequences on WhatsApp

ویب ڈیسک: جسٹس ریٹائرڈ طارق عباسی کو واٹس ایپ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ کانسٹیبل خالد محمود کی مدعیت میں تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کیا گیا۔ 

پبلک نیوز کے مطابق مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم ملزم اعجاز عرف کھوڑو نے جسٹس ریٹائرڈ طارق عباسی کو واٹس پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ ملزم بیرون ملک بیٹھ کر دو بھائیوں کی مدد سے نقصان پہنچانے کی سازش کر رہا ہے۔

ملزمان نے کرائے کے انتشار پسند حاصل کر رکھے ہیں۔ ملزمان تخریب کاری کے ذریعے جسٹس ریٹائرڈ طارق عباسی، فیملی اور جائیداد کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

مقدمہ کی کاپی ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ ، ڈی جی ایف آئی اے، آر پی او راولپنڈی، سی پی او و دیگر متعلقہ افسران کو بھی بھیج دی گئی ہے۔

تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

Watch Live Public News