(ویب ڈیسک ) گلشن راو ی کے علاقہ میں نشے میں دھت سب انسپکٹر کی شہری پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی سامنے آ گئی ۔
نشے میں دھت سب انسپکٹر نے شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ، تھانیدار کی شہری پر فائرنگ کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی۔
شیراکوٹ میں تعینات سب انسپکٹر فیاض نے پہلے شہری فرحان پر گاڑی چڑھائی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری زخمی ہو کر گرا تو سب انسپکٹر فیاض نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کا نشانہ بنا کر تھانیدار نے شہری پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے باعث فرحان نامی نوجوان محفوظ رہا تاہم گولی راہگیر حارث کو جا لگی۔
پولیس کے شہری پر تشدد اور فائرنگ کی ویڈیو وائرل pic.twitter.com/csT5G26uAQ
— Sayyed Ali (@alirazahoon) May 26, 2024
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان حارث کو طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سب انسپکٹر شہری کو تشدد کا نشانہ بنا کر فائرنگ کرتا فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ شہری فرحان کی مدعیت میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ سب انسپکٹر فیاض کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم پولیس پیٹی بھائی کو گرفتار نہ کر سکی۔