سابق وزیر اعظم اور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے راولپنڈی روانگی کےپلان میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان زمان پارک سےلاہورائیرپورٹ پہنچ گئے ہیں ۔ ذرائع کےمطابق چئیرمین تحریک انصاف ہیلی کاپٹرکےبجائے چارٹرڈطیارے سے راولپنڈی پہنچیں گے اور ان کے لئے نجی کمپنی کے طیارے کی سیکیورٹی چیکنگ مکمل کرلی گئی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج راولپنڈی میں میدان سجائے گی جس کیلئے راولپنڈی مری روڈ پر رحمان آباد کے قریب اسٹیج لگا دیا گیا ہے اور ملک بھر سے تحریک انصاف کے کارکنان قافلوں کی صورت میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔