فیفا کی فٹبال نئی رینکنگ جاری،قومی ٹیم کی 193 پوزیشن

فیفا کی فٹبال نئی رینکنگ جاری،قومی ٹیم کی 193 پوزیشن
انٹرنیشنل فیڈریشن آف فٹبال ایسوسی ایشن (فیفیا) نے فٹبال کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ نئی فیفا رینکنگ میں قومی ٹیم 193 پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ فیفا ورلڈ کپ پری کوالیفائر میں کمبوڈیا کے خلاف ڈرا اور جیت کے بعد 4 درجے کا اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان فٹبال ٹیم کی رینکنگ 197 تھی۔ پاکستان فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ میں سب سے کم رینک والی ایشیائی ٹیم ہوگی، پاکستان کے ساتھ گروپ جی میں سعودی عرب، اردن، تاجکستان شامل ہیں۔ فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ میں قومی فٹبال ٹیم اپنا پہلا میچ سعودی عرب کے خلاف 16 نومبر کو اتفاق اسٹیڈیم دمام میں کھیلے گی۔ قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ اپنے ہوم گراؤنڈ میں تاجکستان کے خلاف 21 نومبر کو کھیلے گی۔ ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں ورلڈکپ کوالیفائر کے تیسرے راؤنڈ اور براہ راست فٹبال ایشین کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی، ہر گروپ سے نیچے والی دو ٹیمیں 2025-26 میں ایشین کپ کوالیفائر میں حصہ لیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔