کراچی: لوٹ مارکی وارداتیں بڑھ گئیں

کراچی: لوٹ مارکی وارداتیں بڑھ گئیں
کراچی ( پبلک نیوز) علاقے بھٹائی آباد میں لوٹ مارکی وارداتیں بڑھ گئیں۔ ایک ماہ کے دوران 15 سے زائد افراد ڈکیتوں کے ہاتھوں لٹ گئے۔ پبلک نیوزکو موصول فوٹیج میں گلی میں کھڑے افراد سے لوٹ مار کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ شلوار قمیض میں ملبوس موٹر سائیکل سوار کے چہرے فوٹیج میں واضح طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ علاقہ مکین کہتے ہیں کہ بھٹائی کالونی جب سے سچل سے ایئرپورٹ تھانے کو منتقل ہوا اور وارداتیں بڑھ گئیں۔ ایئرپورٹ تھانے میں لوٹ مارکی واردات کامقدمہ تک درج نہیں کیا جاتا دھکے کھانا پڑتے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔