پاکستان آزاد اورخود مختار ملک ہے،نگران وزیراعظم

پاکستان آزاد اورخود مختار ملک ہے،نگران وزیراعظم
لندن: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاہے کہ پاکستان آزاد اور خود مختار ملک ہے اپنے فیصلے خود کرتے ہیں۔ یقینی بنائیں گے کہ کوئی طاقت پاکستان کے معاملات میں مداخلت نہ کرے۔ ہم نے آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہے۔۔یقین دلاتا ہوں انتخابی عمل آزادانہ اور شفاف ہوگا۔ غیرملکی میڈیا ٹی آر ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہم جلد انتخابی عمل میں داخل ہونے جارہے ہیں،یقین دلاتا ہوں انتخابی عمل مکمل صاف، شفاف اور آزادانہ ہوگا، انتخابی حلقہ بندیاں آئینی ضرورت ہیں،انتخابی حلقہ بندیوں پر اعتراض قانون سازی کے وقت کیا جا سکتا تھا،ان کا کہناتھا کہ انتظامی سطح پر کسی خاص گروپ کی حمایت یا مخالفت نہیں کی جائے گی،الیکشن کمیشن غیرآئینی کام نہیں کرےگا، ہم نے قانون اور آئین کے مطابق عمل کرنا ہے، انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ جمہوریت میں پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہوتا ہے،تشدد آمیز مظاہروں کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی،ہر سیاسی جماعت کے حق کا تحفظ کریں گے۔ نگران وزیراعظم نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی امریکا پر سازش کے بیانیے سے خود ہی پیچھے ہٹ گئے،بعض اوقات سیاستدان عوامی حمایت حاصل کرنے کیلئے ایسا موقف اپنا لیتے ہیں،یقینی بنائیں گے کوئی بھی بیرونی طاقت پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آزاد اور خودمختار ملک، ہم اپنے قومی مفاد میں فیصلے کرتے ہیں،پہلی بار کسی بھی وزیراعظم کو آئینی طریقے سے اقتدار سے الگ کیا گیا،آئین میں حکومت کی تشکیل اور ہٹائے جانے کا طریقہ درج ہے،انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ فوج کے کردار کو حکومت کے تحت دیکھتے ہیں،فوج ایک منظم ادارہ، مجبوراً مختلف امور میں مدد لینا پڑتی ہے،ہمیں اپنے سویلین اداروں کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔