پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،27 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،27 اپریل 2021
عوام کی بے احتیاطی سے کورونا کا پھیلاؤ جاری، مہلک وائرس نے ایک دن میں 142زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 329 ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 487 نئے کیس رپورٹ، فعال کیس 87 ہزار 794 تک جا پہنچے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ صفر دو ریکارڈ کی گئی۔کورونا سے بچاؤ کے لئے حکومت کا اہم اقدام، 40 سال اور زائد عمر افراد کو کورونا ویکسین لگانے کےلئے رجسٹریشن کا آغاز، اسدعمر کی خود ویکسین لگوانے اور دوسروں کو ترغیب دینے کی اپیل، پچاس سال سے زیادہ عمر کےرجسٹرڈ افراد کو واک ان ویکسی نیشن کی سہولت دینے کا بھی فیصلہ۔کورونا ایس اوپیزپرعمل درآمد کے لئے 16شہروں میں پاک فوج تعینات،ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں کہا فوج سول اداروں کی معاونت کے لئے طلب کی گئی، کہا وباء کوشکست دینےکے لئے موثرہتھیاراحتیاط ہے،سب کومل کر ذمہ داری نبھانا ہوگی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کے ساتھ کورونا کیسز اور ایس او پیز پرعمل کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ کو ویکسین درآمد کی تفصیلات اور فراہمی پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا بھی جاری۔ وزیراعظم اور جہانگیرترین کے درمیان برف پگھلنے لگی، عمران خان نے جہانگیرترین کے حامی اراکین کو آج ملاقات کے لئے بلا لیا، قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکان پر مشتمل 33 ارکان کا وفد سہہ پہر 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات میں اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا۔

Watch Live Public News