پاک چین تعلقات خراب کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنا دینگے

پاک چین تعلقات خراب کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنا دینگے
کراچی :وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ چینی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر پوری پاکستان قوم افسردہ ہے، پاک چین تعلقات خراب کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنا دینگے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کی چینی قونصلیٹ آمد ہوئی، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پرکراچی پہنچے ہیں۔ وزیر داخلہ نے چینی قونصل جنرل لی بیجیان (H.E Li Bijian) سے کراچی بم دھماکے میں جاں بحق چینی شہریوں کی تعزیت کی۔وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے چینی قونصل جنرل کو وزیر اعظم پاکستان کا خصوصی تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے وزٹرز بک میں کراچی واقعے سے متعلق اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے۔سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ کراچی پہنچے ہیں۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر چینی شہریوں کی تعزیت کے لئے قونصلیٹ آیا ہوں۔چینی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ اور افسوس ہے۔دہشت گردی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ مجرمان تک جلد پہنچ جائیں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کراچی واقعے کی تحقیقات کو خود مانیٹر کررہے ہیں۔وزارت داخلہ،سکیورٹی ایجنسیز اورسندھ حکومت ملکر واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔دہشت گردی واقعے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرینگے۔ کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ چینی شہریوں کے جانبحق ہونے پر پوری پاکستان قوم افسردہ ہے۔چین پاکستان کاسب سے قابل بھروسہ دوست ہے۔ پاک چین تعلقات خراب کرنے کی ہر کوشش اور سازش کو ناکام بنا دینگے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔