پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 27 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 27 اگست 2021
پاکستان میں کورونا کے وار جاری،مہلک وائرس نے مزید 95 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 415 ہو گئی،24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 16 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی، 92 ہزار 844 مریض زیرعلاج،5 ہزار 515 کی حالت تشویشناک ہے کابل ائیرپورٹ کے باہر خودکش حملے اور دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہو گئی،مرنے والوں میں 12 امریکی فوجی بھی شامل،140 سے زیادہ شہری زخمی ہیں ، دھماکے کے وقت حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہرسیکڑوں افراد موجود تھے ،امریکی،برطانوی اور آسٹریلوی شہریوں کو ائیرپورٹ سے دور رہنے کی ہدایت کابل حملے پر امریکی صدر آبدیدہ ہو گئے،جو بائیڈن کا دہشت گردوں سے بدلہ لینے کا اعلان ،کہا امریکا کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف کریں گے اور نہ بھولیں گے،حملہ آوروں کا شکار کریں گے اور انہیں اس کی قیمت چکانا پڑے گی، جوبائیڈن نے کہا افغانستان سے انخلاکا مشن ہرصورت مکمل کریں گے طالبان ترجمان کی کابل دھماکے کی شدیدمذمت،ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ جس جگہ دھماکا ہوا وہاں کی سیکیورٹی امریکی فورسز کی ذمہ داری تھی، کہا طالبان اپنے لوگوں کی سیکیورٹی پر توجہ دے رہے ہیں، شرپسندوں سے پوری طاقت سے نمٹا جائے گا وزیراعظم عمران خان نےواضح کیا ہے کہ ہم امن میں شراکت دار ہیں، جنگ میں نہیں اور یہی ہماری خارجہ پالیسی ہے، کسی اور کی جنگ لڑ کر ہم نے 70 سے 80 ہزار جانوں کی قربانی دی، ہماری معیشت تباہ ہوئی، کہا دنیا میں احترام تب ہوتا ہے جب آپ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوتے ہیں، افغانستان میں 3لاکھ افغان فوج نے 70 ہزار طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے،دنیا کو افغانستان میں امن کےلیے کوشش کرنی چاہیے۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔