مقبوضہ کشمیر میں انتخابات سے قبل اعلی سطحی امریکی وفد کا دورہ ، اہم ملاقاتیں

us diplomats visited IOK
کیپشن: us diplomats visited IOK
سورس: google

  ویب ڈیسک : مقبوضہ کشمیر میں انتخابات سے قبل امریکی سفارتی وفد کا ریاست کا دورہ ،اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں۔۔ دورہ سفارتی قواعد کےمطابق ہے، بھارت کی وضاحت

 رپورٹ کے مطابق امریکی سفارتکاروں کے تین رکنی وفد نے 10 سال کے وقفے کے بعد   مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے  اسمبلی انتخابات سے قبل سری نگر کا دورہ کیا۔

 بھارتی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ دورے غیر معمولی نہیں ہیں ۔"

وفد میں منسٹر کونسلر برائے سیاسی امور گراہم مائر، فرسٹ سکریٹری گیری ایپل گارتھ اور پولیٹیکل کونسلر ابھیرام شامل تھے۔ انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور سری نگر کے سابق میئر جنید عظیم مٹو سمیت کشمیر کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

این ڈی ٹی وی  کے ذرائع کے مطابق "سرینگر میں سی آئی اے سٹیشن کے سربراہ گراہم مائر کی موجودگی اس بات کا اشارہ ہے کہ  پاکستان میں امریکی مفادات اور لداخ میں چینی موجودگی کے باعث امریک مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ریاستی انتخابات کا باریک بینی سے مشاہدہ کر رہا ہے۔

نیشنل کانفرنس کے چیف ترجمان تنویر صادق نے کہا کہ وفد کی بات چیت میں جموں و کشمیر اور وسیع خطہ سے متعلق وسیع مسائل پر بات ہوئی۔ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے خطے کے لیے امریکہ کی طرف سے جاری کردہ حالیہ ٹریول ایڈوائزری  کے معاملے کو بھی اٹھایا۔

یادرہےامریکا ان متعدد ممالک میں شامل ہے جنہوں نے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے اور اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کا دورہ نہ کریں۔

Watch Live Public News