مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ ، اسپتال منتقل

مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ ، اسپتال منتقل
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑا ہے۔ مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے والد کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ والد اس وقت کینیڈا میں ہیں اور ان کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اللہ کے فضل سے اب ان کی حالت بہت بہتر ہے، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ مولانا طارق جمیل صاحب کے بیٹے مولانا یوسف جمیل نے مولانا طارق جمیل صاحب کے صحت کے حوالے سے پیغام بھی جاری کیا ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔