کمپلینٹ سیل کے ذریعے موصول عوامی شکایات پر پلرا کی فوری کارروائی، سائلین کوبڑا ریلیف

کمپلینٹ سیل کے ذریعے موصول عوامی شکایات پر پلرا کی فوری کارروائی، سائلین کوبڑا ریلیف
لاہور: پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی انتظامیہ کی جانب سے ان شکایات پر فوری کاروائی کرتے ہوئے تمام سائلین کو فوری ریلیف فراہم کیاگیا ہے۔ ترجمان پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ ز اتھارٹی حکومت پنجاب کے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی اور کرپشن فری پاکستان وژن کے مطابق کمپلینٹ سیل کو مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی عوامی شکایات کے اندراج اور فوری حل کے لیے پلرا کو رواں مالی سال فروری2023 سے اب تک 11044 شکایات موصول ہوئیں۔ جن میں بذریعہ واٹس ایپ 757، پلرا ہیلپ لائن کے ذریعے828، بذریعہ پنجاب زمین ایپ 9312،پرائم منسٹر پورٹل86 اور چیف منسٹر پورٹل کے ذریعے 36جبکہ دیگر شعبوں سے 25 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی انتظامیہ کی جانب سے ان شکایات پر فوری کاروائی کرتے ہوئے تمام سائلین کو فوری ریلیف فراہم کیاگیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی سائرہ عمر کا کہنا ہے کہ اتھارٹی میں عوامی شکایات کے ازالے، بروقت انصاف اور بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے ہرممکن اقدامات کوبروئے کار لا یا جارہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔