پی سی بی میں بڑے عہدوں پر بڑی تعیناتیاں

پی سی بی میں بڑے عہدوں پر بڑی تعیناتیاں
کیپشن: PCB
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نےبورڈ آف گورنرز کی تشکیل کردی۔قائم مقام چیئرمین پی سی بی نےبورڈ آف گورنرز کی   تشکیل   پی سی بی آئین  کے پیراگراف 10 کےتحت کی  ۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق  بی او جی میں 4 ریجنز اور 4 ڈیپارٹمنٹس کےساتھ پیٹرن کے نامزدکردہ دو ارکان شامل ہیں۔پیٹرن کی طرف سے بورڈ آف گورنرز میں  مصفی رمدے اور سید محسن نقوی  شامل ہیں جبکہ آزاد جموں کشمیر ریجن کے صدرسجاد علی کھوکھر،ڈیرہ مراد جمالی  ریجن ل کرکٹ ایسوسی ایشن کے  صدرظفر اللہ جدگال، لاڑکانہ کرکٹ ریجن کے صدرتنویر احمد  اور بہاولپور کرکٹ ریجن  کے صدرطارق سرور کو بورڈ آ ف  گورنرز میں شامل کیا گیا ہے۔ چاروں ریجنز کےصدور بورڈ آف گورنرز میں اگلے تین سال کے لئے کام کریں گے۔

ڈیپارٹمنس سے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ، اسٹیٹ بینک، غنی گلاس اور پی ٹی وی کے نمائندوں  کو شامل کیا گیا ہے۔  بی اوجی کی تشکیل کےبعد اگلا مرحلہ  چیئرمین پی سی بی کےلئے الیکشن ہو گا۔ قائم مقام چیئرمین پی سی  بی شا ہ خاور نے بھی گزشتہ روز کہا تھا  کہ  بی اوجی کی تشکیل کے بعد بہت  جلد چیئرمین  پی سی  بی کا الیکشن کروائیں گے ۔