(ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے گانے ' کھل کے کھیل' 14 فروری کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ گلوکار علی ظفر اور عائمہ بیگ نے 'کھل کر کھیل' اینتھم گنگنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 9 اینتھم کی لانچنگ تقریب نجی ہوٹل میں کئے جانے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن نائن 17 فروری سے لاہور میں شروع ہوگا۔
گزشتہ روز پی ایس ایل 9 کے آفیشل اینتھم کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا، جس میں گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
جاری کردہ ٹیزر میں علی ظفر کہتے ہیں کہ ’ کھل کے کھیل پیارے کب تک تو ڈرے گا۔‘ اینتھم کے آگے کے بول آئمہ بیگ بتاتی ہیں جو کچھ یوں ہیں ’دل میں آیا جو ہے وہ کب تو کرے گا۔‘