کول کتہ نائٹ رائیڈرز کی فتح کو لگی بریک، چنئی سپر کنگز کھیل میں واپس

کول کتہ نائٹ رائیڈرز کی فتح کو لگی بریک، چنئی سپر کنگز کھیل میں واپس
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک :چنئی سپر کنگز نے کم اسکور والے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 137 رنز بنائے تھے، دوسری طرف ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سی ایس کے  یعنی چنئی سپر کنگزکے بلے بازوں نے ایک طرف وکٹوں کو ہاتھ میں رکھا اور دوسری طرف اسکور بورڈ کو آگے بڑھاتے رہے۔ 

چنئی نے یہ میچ جیت لیا اور اس جیت میں کپتان ریتوراج گائیکواڈ کی 67 رنز کی ناقابل شکست نصف سنچری نے اہم کردار ادا کیا۔

 کے کے آر  یعنی کولکتہ نائٹ رائڈرز نے آئی پی ایل 2024 میں لگاتار 3 فتوحات اپنے نام کی تھیں ، لیکن سی ایس کے موجودہ سیزن میں انہیں شکست دینے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ 

سی ایس کے کی جیت میں راچن رویندرا نے 15 اور ڈیرل مچل نے 25 رنز  دئیے۔ سی ایس کے نے پہلے 10 اووروں میں 1 وکٹ کے نقصان پر 81 رن بنائے تھے جس کی وجہ سے اس کے لیے جیتنا کافی آسان ہوگیا تھا کیونکہ ٹیم کو آخری 10 اوور میں 57 رنز درکار تھے اور اس کے 9 وکٹ باقی تھے۔ 

اگرچہ مچل 13ویں اوور میں آؤٹ ہو گئے لیکن اس کے بعد ایک اثر انگیز کھلاڑی کے طور پر بلے بازی کرنے آئے شیوم دوبے نے ہر بار کی طرح طوفانی انداز میں بیٹنگ کر کے میچ کو یک طرفہ کر دیا۔ شیوم دوبے نے 18 گیندوں پر 28 رنز کی اپنی دھماکہ خیز اننگز میں 1 چوکا اور 3 چھکے لگائے۔ سنیل نارائن اور ویبھو اروڑہ کے علاوہ کے کے آر کا کوئی بھی باؤلر وکٹ نہیں لے سکا۔

آئی پی ایل 2024 میں چنئی سپر کنگز کی کپتانی ملنے کے بعد روتوراج گائیکواڑ بلے بازی میں کافی جدوجہد کر رہے تھے۔ اگرچہ انہوں نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف 46 رنز کی اننگز کھیلی لیکن بقیہ 3 اننگز میں وہ بلے سے کچھ خاص نہیں دکھا سکے۔

 اب کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں سست پچ پر ذمہ داری لیتے ہوئے انہوں نے 58 گیندوں میں 67 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی فارم میں واپسی کے آثار دکھا دیے ہیں۔ اس اننگز میں انہوں نے 9 چوکے لگائے۔ ان کے علاوہ رویندرا جدیجا اور تشار دیشپانڈے بھی چنئی سپر کنگز کی جیت میں  اہم کردار ادا کیا۔ دونوں نے بولنگ میں 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔