پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے، 27 جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے، 27 جولائی 2021
ملک بھر میں بارشوں کے پیش نظر دریاء سندھ گڈوبیراج کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے۔ 45 آر ڈی مقام پر تین جگہوں سے شگاف پڑنے کا خدشہ، ایریگشن انتظامیہ غائب۔ لاہور ہائیکورٹ میں نابینا افراد کو مقابلے کے امتحان میں شرکت کی اجازت نہ دینے کیخلاف اپیل پر سماعت، لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین چار ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 28 جولائی بروز بدھ کو کنسنگٹن اوول برج ٹاؤن سے ہوگا۔ ظاہر جعفر نے نور مقدم کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ اسلام آباد پولیس کو ملزم کے موبائل فون کے ذریعے تشدد کرنے کے ویڈیو ثبوت مل گئے۔ اس سے قبل قاتل نے کئی بار مؤقف بدلا۔ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔