گڈوبیراج: 3 جگہوں پر شگاف پڑنے کا خدشہ، ایریگشن انتظامیہ غائب

گڈوبیراج: 3 جگہوں پر شگاف پڑنے کا خدشہ، ایریگشن انتظامیہ غائب
کشمور ( پبلک نیوز) ملک بھر میں بارشوں کے پیش نظر دریاء سندھ گڈوبیراج کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے۔ 45 آر ڈی مقام پر تین جگہوں سے شگاف پڑنے کا خدشہ، ایریگشن انتظامیہ غائب۔ تفصیلات کے مطابق ایریگشن انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کے باعث چاول کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ شگاف پڑنے سے سیکڑوں گھر اور ہزاروں ایکڑ زمین زیر آب آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا۔ کنٹرول روم کے مطابق گڈوبیراج میں اس وقت پانی کی آمد 2 لاکھ 10 ہزار 650 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پانی کا اخراج 1 لاکھ 55 ہزار 730 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گڈو بیراج میں 20 ہزار کیوسک پانی کا اضافہ ہوا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔