تخت پڑی جنگل بچاؤ مہم کا آغاز: ”ایک سوچ، ایک جذبہ، ایک منزل“ 

تخت پڑی جنگل بچاؤ مہم کا آغاز: ”ایک سوچ، ایک جذبہ، ایک منزل“ 
کیپشن: تخت پڑی جنگل بچاؤ مہم کا آغاز: ”ایک سوچ، ایک جذبہ، ایک منزل“ 

ویب ڈیسک: تخت پڑی جنگل کی بحالی میں اقلیتی برادری بھی شریک ہوگئی۔ مہم کا آغاز آج شام 4 بجے ہو گا جس میں دو لاکھ سے زائد پودے اُگائے جائیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق اس مہم میں بطور ”گرین یوتھ ایمبیسیڈرز، کرکٹرز، عیسائی، سکھ اور ہندوبرادری بھی بھرپور شرکت کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسہ کسوال گوجرخان کے معززین نے تخت پڑی شجرکاری بحالی   مہم میں شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔ تخت پڑی کی تاریخی اہمیت کا حامل ہونے کا اعادہ کیا گیا ہے۔

تخت پڑی کہ ارد گرد گاؤں کے لوگوں کو بھی ترغیب دلائی جارہی ہے۔ پوٹھوار کے باسیوں میں تخت پڑی جنگل سے گہری دلچسپی موجود ہے۔ اہل علاقہ میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

27 جولائی کو تخت پڑی جنگل بحالی میں شرکت کر کے مٹی کا قرض اتارنے پر زور دیا گیا۔

Watch Live Public News