صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 69 کیس رپورٹ
05:55 AM, 27 Jun, 2022
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے کورونا وائرس کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔ جس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 69 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ سیکرٹری صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔ ہم صرف ویکسی نیشن اور احتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 508,112 ہو چکی ہے۔ اب تک صوبہ پنجاب میں 493,232 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 1 ہلاکت فیصل آباد میں رپورٹ ہوئی۔ صوبہ پنجاب میں کورونا کے باعث اموات کی کل 13,569 تعداد ہو چکی ہے۔ اتوار کے روز کورونا کے 5,893 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ اس وقت تک صوبہ پنجاب میں مجموعی طور پر 11,437,589 تشخیصی ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سے کورونا کے 55، راولپنڈی سے 8، سیالکوٹ سے 2، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، فیصل آباد اور ننکانہ صاحب سے بالترتیب 1 ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 1.2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.8 فیصد، راولپنڈی میں 1.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان میں مثبت کیسز کی شرح 1.7، ننکانہ صاحب میں 1.4 فیصد جبکہ سیالکوٹ 1.9 فیصد فیصد ریکارڈ کی گئی۔ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ اس سلسلے میں سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال بہت ضروری ہے۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ’’این آئی ایچ‘‘ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 412 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ پیر کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 412 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 382 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گذشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 2.85 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے دو مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 87 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے