شوہر کو دوسری شادی کرنا مہنگا پڑگیا

شوہر کو دوسری شادی کرنا مہنگا پڑگیا
شوہر کو پہلی بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنا مہنگا پڑگیا. تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے نے شوہر غلام حسین کی درخواست کو خارج کر دیا ،عدالت نے شوہر کی 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا برقرار رکھی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے سماعت کرتے ہوئے فیصلہ بحال رکھنے کا حکم دے دیا . ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نے شوہر کی درخواست پر محالفت کی .درخواستگزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سیشن جج کے سامنے خود کو سرنڈر کیا۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے قانون کے مطابق شوہر کو 6 ماہ قید اور 5 لاکھ روپے کی سزا سنائی جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ ملزم کو سزا کا احتیار فیملی کورٹ کے پاس ہے۔ عدالت نے فریقین کےدلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ جاری کردیا .

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔