آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈکپ کے آفیشل شیڈول کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈکپ کے آفیشل شیڈول کا اعلان کردیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی جانب سے کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 10 وینیوز پر کھیلا جائے گا، ورلڈکپ میں شامل 10 ٹیمیں 9، 9 میچ کھیلے گی،پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر 1 کےخلاف حیدر آباد میں کھیلے گی، پاکستان کا دوسرا میچ 12 اکتوبر کو کوالیفائر2 کےخلاف حیدرآباد میں ہوگا۔ اس کے علاوہ پاکستان اور انڈیا کےدرمیان بڑا مقابلہ 15 اکتوبرکواحمد آباد میں کھیلا جائےگا، پاکستان ٹیم 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو،23اکتوبر کوافغانستان کےخلاف چنئی میں میدان میں اترے گی ،قو می ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ اور 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کےخلاف میچ کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم 4 نومبر کونیوزی لینڈاور 12 نومبر کو انگلینڈ کےخلاف آخری لیگ میچ کھیلے گی، 15 نومبر کو ممبئی میں ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل کھیلا جائےگا اور 16نومبر کو دوسرا سیمی فائنل کھیلا جائےگا۔ ورلڈکپ فائنل 19 نومبر کو نریندرا مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ورلڈکپ شیڈول ممبئی میں خصوصی تقریب کےدوران جار ی کیا گیا ہے۔ ورلڈکپ شیڈول آئی سی سی 100 دن کے کاؤنٹ ڈاؤن کے موقع پر ریلیز کیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ آج سے ورلڈ کپ میں 100 دن باقی رہ گئے ہیں ۔ آئی سی سی کے مطابق ورلڈکپ کے لئےاگر ویسٹ انڈیز کوالیفائی کرے گی تو وہ کوالیفائر ون ہو گی ، سری لنکن ٹیم ورلڈکپ میں کوالیفائی کرے گی تو وہ کوالیفائی ٹو قرار پائے گی اسی طرح اگر پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتی ہے تو وہ کولکتہ میں کھیلے گی، انڈیا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتی ہے تو ممبئی میں سیمی فائنل کھیلے گی، سیمی فائنل میں پاکستان اور انڈیا کا مقابلہ ہوتا ہے تو وہ کولکتہ میں کھیلا جائے گا.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔