بھارت میں طوفانی بارشیں ، بجلی گرنے سمیت مختلف واقعات میں 22 ہلاک

heavy rains in india
کیپشن: heavy rains in india
سورس: google

  ویب ڈیسک : بھارت میں طوفانی بارشیں ،، مون سون نے جل تھل ایک کردیا۔ آسمانی بجلی گرنے سمیت مختلف واقعات میں 22 افراد ہلاک ہوگئے ۔

  بھارت کے علاقوں جموں و کشمیر، ہماچل اور پنجاب سمیت شمال مغربی ہندوستان کے کچھ علاقوں کو چھوڑ کر پورے ملک میں موسلادھار بارشیں ہوئی ہیں ۔ 

تمام شمال مشرقی ریاستوں بشمول آسام، اروناچل پردیش، مشرقی اتر پردیش اور جنوبی اور وسطی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھاری سے بہت زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس دوران آسمانی بجلی گرنے اور بارش سے متعلق دیگر واقعات کی وجہ سے 22 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے شمال مغربی ہندوستان میں 28 سے 30 جون تک بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ 

ہماچل پردیش کے لیے اورنج الرٹ  جبکہ  بھارتی دارالحکومت دہلی میں اگلے تین دنوں تک بارش کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

 جنوب مغربی مانسون بھی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور توقع ہے کہ اگلے تین سے چار دنوں میں تقریباً پورے ملک کو بارش ہوگی۔ 

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 8 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ 

بھاگلپور اور مونگیر میں2۔2 اور جموئی، مشرقی چمپارن، مغربی چمپارن اور ارریہ اضلاع میں1۔1شخص کی موت ہوئی۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہلاکتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 4۔4 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

Watch Live Public News