میشا شفیع کی دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

میشا شفیع کی دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور(پبلک نیوز) عدالت میں میشا شفیع کے وکلاء کی جانب سے انکی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی۔ میشا شفیع کے وکلاء نے عدالت سے استدعا کی کہ میشا اس وقت ملک سے باہر ہیں، حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔ بعدازاں عدالت نے میشا شفیع کی حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

علی گل پیر کی بریت کی درخواست پر ملزم کے وکلاء نے دلائل مکمل کر لیے، عفت عمر،علی گل پیر، لبنا غنی، فریحہ ایوب اور حسیم الزمان کی حاضری معافی کی درخواست پر بھی بحث ہوئی۔ ملزم علی گل پیر کی بھی بریت کی درخواست پر وکلاء نے بحث کی۔

یاد رہے کہ ایف ایی اے نے میشا شفیع اور دیگر ملزمان کیخلاف چلان پیش کر رکھا ہے ۔ ملزمان پر گلوکار علی ظفر کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا کر کردار کشی کرنے کا الزام عائد ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔