پبلک نیوز: کسی کی خواہش پر پی ڈی ایم میں شامل کسی بھی جماعت کو نہیں نکالا جا سکتا۔ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کی تجویز دے دی۔
پی رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں انفرادی فیصلوں کی کوئی حیثیت نہیں۔ دس جماعتیں بیٹھ کر جو فیصلہ کریں گی تمام جماعتیں اسی کی پابند ہیں۔ پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم سے نکالنے کا مؤقف ن لیگ کا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ لیکن پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے فیصلوں کی پابند ہے۔ یوسف رضا گیلانی اپوزیشن لیڈر بن گئے ہیں۔ ن لیگ کو تحفظات ہیں تو پی ڈی ایم میں مل بیٹھ کر بات چیت ہو سکتی ہے۔ پی ڈی ایم کی بنیاد ہی پیپلزپارٹی کی زیر اہتمام اے پی سی میں رکھی گئی تھی۔
نیر بخاری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں دس جماعتیں شامل ہیں کوئی بھی انفرادی فیصلہ نہیں ہوتا۔ تمام معاملات کو زیر غور لانے کے لئے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلایا جائے۔