آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم کا نمبر کونسا؟ 

02:03 PM, 27 Mar, 2024

محمد شکیل خان

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی اپ ڈیٹ رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ

نیوزی لینڈ کےکین ولیمسن بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، انگلینڈ کے جوروٹ دوسرے اور بابر اعظم کی تیسری پوزیشن برقرا، جبکہ ڈیرل مچل چوتھے اور اسٹیو اسمتھ  پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

بھارت کے یشوسی جیسوال ایک درجہ ترقی کے بعد 9 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ سعود شکیل اور محمد رضوان کی ایک ، ایک درجہ تنزلی کے بعد 15 ویں اور 18 ویں پوزیشن ہے۔ 

ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ

ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرارہیں اور جوش ہیزل ووڈ دوسرے،جسپریت بمرا کی تیسری پوزیشن ہے۔ 

البتہ ٹاپ ٹین میں پاکستان کے صرف شاہین آفریدی کی 10 ویں پوزیشن  ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی  بیٹنگ رینکنگ

آئی سی سی کی ٹی20 بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کےسوریا کماریادیو کا پہلا نمبر برقرارجبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ کی دوسری ،محمد رضوان اور بابر اعظم کی بدستور تیسری اور چوتھی پوزیشن ہے۔ 

اس کے علاوہ ساؤتھ افریقہ کے ایڈن مارکرم پانچویں اور یشسوی جیسوال چھٹے  نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی باؤلنگ رینکنگ

ٹی ٹوئنٹی باؤلنگ رینکنگ کی اگر بات کی جائے تو اس میں انگلینڈ کے عادل رشید کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ وانندو ہسارانگا  دوسرے اور ویسٹ انڈیز کےعقیل حسین کی تیسری پوزیشن ہے۔

تاہم بھارت کےاکشرپیٹل چوتھے سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کی پانچویں پوزیشن ہے۔ 

ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ ٹین رینکنگ میں پاکستان کا کوئی باؤلر شامل نہیں ہے البتہ حارث رؤف 18 ویں اور شاہین آفریدی کی 19 ویں پوزیشن ہے۔

مزیدخبریں