ویب ڈیسک: گذشتہ روز خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے،افسوسناک واقعہ کی ویڈیو بھی منظرعام پر آچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خودکش دھماکے سے قبل بنائی کی گئی ویڈیو پبلک نیوز کو موصول ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چینی باشندوں کی بس اپنے روٹ پر جارہی ہے ، دشوار گزار راستے سے گزرتے ہوئے بس جیسے ہی بشام کے مقام پر پہنچی سامنے آنے والی خودکش حملہ آوروں نے کار ٹکرا دی۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-27/news-1711543187-2590.mp4
ڈی آئی جی مالاکنڈ کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرائی، گاڑی پر حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔
ریجنل پولیس چیف محمد علی گنڈاپور نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینئرز کے قافلے سے ٹکرا دی جو اسلام آباد سے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے داسو میں اپنے کیمپ کی جانب جا رہے تھے۔