سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 12 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 12 دہشتگرد گرفتار
لاہور : محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کے مختلف شہروں میں سے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی راولپنڈی ملتان، بہاولپور سرگودھا اور گوجرنوالہ میں کی گئی ہے ، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش اور ٹی ٹی پی سے ہے ۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کی شناحت حبیب الرحمان، ہارون ، ضیاء، عمران، مدثر،میر احمد، عدیل اور فاروق کے نام سے ہوئی ہے ۔ سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ڈیٹو نیٹر، ہینڈگرنیڈ ، اسلحہ ، گولیاں ، بارودی مواد ، خودکش جیکٹ، اورنقدی برآمد ہوئی ہے ۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے ، رواں ہفتے249 کومبنگ آپریشنز کے دوران 40 مشتبہ افراد گرفتارکیے گئے ہیں ۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ریاست دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔