ہانیہ عامر کےبادشاہ کیساتھ رومانوی تعلقات؟ اداکارہ نےخاموشی توڑ دی

 ہانیہ عامر کےبادشاہ کیساتھ رومانوی تعلقات؟ اداکارہ نےخاموشی توڑ دی
کیپشن: hania amir's relation with badshah
سورس: Web desk

(ویب ڈیسک)اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارت کے مقبول ریپر ادیتیہ پرتیک سنگھ المعروف بادشاہ کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر ردعمل دیا ہے۔

کچھ روز قبل اداکارہ نے ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیا جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ ان کی اور بادشاہ کی دوستی کیسے ہوئی؟ہانیہ نے مسکراتے ہوئے پہلے تو کہا کہ یہ ذاتی نوعیت کا سوال ہے جس پر میزبان نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں پبلک فگرز ہیں، اداکارہ نے جواب دیا کہ یہ سب انسٹاگرام کے ذریعے ہوا۔ 

ہانیہ عامر نے بتایا کہ بادشاہ نے دراصل میری ایک ریل (انسٹاگرام کی مختصر ویڈیو) پر کمنٹ کیا جس کے بعد میرے دوستوں نے کہا کہ ارے بادشاہ نے تمہاری پوسٹ پر تبصرہ کیا, پھر بادشاہ نے مجھے میسج کیا جس کے بعد ہماری تھوڑی بات چیت ہوئی۔

میزبان نے کہا کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ آپ لوگوں کے درمیان کوئی رومانوی تعلق ہے جس پر ہانیہ نے جواب دیا کہ نہیں ایسا کچھ نہیں ہے، کبھی کبھار مجھے لگتا ہے کہ میرا مسئلہ صرف یہ ہے کہ میں شادی شدہ نہیں ہوں۔

ہانیہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں شادی شدہ ہوتی تو شاید لوگ میرے متعلق ایسی باتیں نہ کرتے اور میں ان بیکار افواہوں سے دور رہتی۔ 

Watch Live Public News