خواجہ سراؤں نے حکومتیں کی ہیں، لوگوں کو معلومات کم ہیں،فواد چودھری

خواجہ سراؤں نے حکومتیں کی ہیں، لوگوں کو معلومات کم ہیں،فواد چودھری
کیپشن: Transgenders have ruled, people lack information, Fawad Chaudhary

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ خواجہ سراؤں کے بارے میں لوگوں کو معلومات کم ہیں، انہوں نے ترکی میں حکومتیں تبدیل کی ہیں۔

فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سراؤں کے بارے میں لوگوں کو معلومات کم ہیں۔ انہوں نے حکومتیں کی ہیں۔ رؤف حسن صاحب پر حملے کی مذمت کرتا ہوں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ خواجہ سراؤں کے بارے میں لوگوں کو معلومات کم ہیں، انہوں نے ترکی میں حکومتیں تبدیل کی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ میں نے استحکام پارٹی کبھی جوائن ہی نہیں کی تھی۔ یہ سب کو پتہ ہے کہ میں نے استحکام پارٹی جوائن نہیں کی اسکی ترید کیا کروں۔

ان سے سوال کیا گیا ہے کہ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کی لڑائی میں کون مضبوط ہے۔ جس پر فواد چودھری نے جواب دیا کہ تاریح گواہ ہے ہمشہ سے عدلیہ ہی مضبوط رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیمرا نوٹیفکیشن کا مطلب اوپن ٹرائل کو بند کرنے کے مترادف ہے۔ پاکستان کی نہ اندرونی اور نہ بیرونی صورتحال ایسی ہے کہ ہم ایمرجنسی کو برداشت کرسکیں۔ ایسے مشورے دینے والوں کو احتیاط کرنی چاہیے۔

فواد چودھری نے مشورہ دیا کہ پیپلیز پارٹی اور مسلم لیگ کو اجلاس کرنا چاہیے اور اپنی پوزیشن کلئیر کریں۔ عمران خان اس ملک کی سیاست کے شطرنج کے بادشاہ ہیں۔

Watch Live Public News