لبنان میں پٹرول پینے سے نوجوان کی موت

لبنان میں پٹرول پینے سے نوجوان کی موت
بیروت ( ویب ڈیسک ) لبنان میں اس وقت پٹرول کی بدترین قلت کا سامنا ہے اور اسی دوران ایک افسوسناک واقعہ میں نوجوان کی موت ہو گئی جب اس نے اپنی گاڑی سے پائپ کے ذریعے پٹرول نکالنے کی کوشش کی تو وہ اس کے جسم کے اندر چلا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق شمالی لبنان میں ایک نوجوان نے پائپ کے ذریعے اپنی گاڑی سے پٹرول نکالنے کی کوشش کی تو وہ اس کے جسم کے اندر چلا گیا جس پر اس کی حالت غیر ہو گئی، اسے فوری طور پر لبنان کے قصبہ بھینن کے ہسپتال میں لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہو سکا، پولیس نے ابھی اس حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔ مزید برآں لبنان میں اس وقت ملکی تاریخ کے بدترین پٹرول بحران کا سامنا ہے ، جس کی وجہ سے ملک بھر میں اکثر مقامات پر بجلی کی بندش کا بھی سامنا ہے ، پٹرول پمپس کے باہر گاڑیوں کو بھرنے کے لیے کئی کلومیٹر لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور ان قطاروں میں کھڑے افراد سے اکثر تشدد اور افراتفری کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ اس قلت کے باعث اکثر افراد بلیک میں پلاسٹک کی بوتلوں میں پٹرول بیچتے نظر آرہے ہیں۔ یہ ایک روایتی بات ہے کو گاڑیوں سے ایندھن نکالنے کیلئے لبنان میں بعض افراد بوتلیں بھرنے کے لیے پلاسٹک کی ہوز کا استعمال کرتے ہیں اور ایسے ہی ایک واقعہ میں نوجوان کی جان بھی چلی گئی ہے۔

Watch Live Public News