ساجد سدپارہ ماؤنٹ مناسلو کا ’ٹرو سمٹ‘ کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

ساجد سدپارہ ماؤنٹ مناسلو کا ’ٹرو سمٹ‘ کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے
پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ کا تاریخی کارنامہ ، ساجد سدپارہ نے آکسیجن کےبغیرماؤنٹ مناسلو کی بلندترین چوٹی سر کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے ماؤنٹ مناسلو کی ’ٹرو سمٹ‘ سر کرلی ہے ، آکسیجن کےبغیرماؤنٹ مناسلوکی بلندترین چوٹی سر کرلی ہے ، ساجدسد پارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے کارنامے کی خبر دی ہے۔ ساجد سد پارہ نیپال میں واقع مناسلو کی 8ہزارمیٹرسے بلندچوٹی سرکرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے، وہ نیپال میں واقع دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مناسلو کا ’ٹرو سمٹ‘ کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔