کوئٹہ اور گردنواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ اور گردنواح میں زلزلے کے جھٹکے

پبلک نیوز: کوئٹہ اور گردنواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق بولان اور مستونگ کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ، بولان، سبی اور مستونگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزکے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز مستونگ سے 40کلومیٹر مشرق تھا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔