واضح رہے کہ سعودی ولی شہزاد محمد بن سلمان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اس خواہش کا اظہار کیا تھا ' ایران کے ساتھ سعودی عرب اچھے تعلقات کا خواہش مند ہے۔' ان کے اس بیان پر بین الاقوامی میڈیا خاصی توجہ دے رہا ہے اور ان کی اس خواہش کو سراہا جا رہا ہے۔ہم ایران کے ساتھ بحالئ امن کے حوالے سے سعوی عرب کی کاوش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ایران ہمارا ہمسایہ تو سعودی عرب قریب ترین دوست ہے۔ امن کی جانب اٹھایا گیا یہ قدم امتِ مسلمہ کیلئے باعثِ تقویت ہو گا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 28, 2021
https://t.co/LXj0pRiYFp
اسلام آباد (پبلک نیوز) سعودیہ کی جانب سے ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہش، وزیر اعظم عمران خان کا خیر مقدم، امت مسلمہ کے لیے اہم اقدام قرار دے دیا۔سماجی رابطوں کی ویب ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے خصوصی پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ بحالئ امن کے حوالے سے سعوی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ اگر ایران پاکستان کا ہمسایہ ہے تو سعودیہ بھی قریبی دوست ہے۔اردو اور انگریزی زبانوں میں کیے جانے والے اس ٹویٹ پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے مزید لکھا کہ امن کی جانب اٹھایا گیا یہ قدم امتِ مسلمہ کیلئے باعثِ تقویت ہو گا۔